Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہونے والے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو آج بھی کرکٹ میں تیزترین گیند کروانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 2003 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی۔
کرکٹ کی تاریخ میں دوسری تیز گیند آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے کی تھی جن کی گیند کی رفتار 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لیںڈ کے خلاف انجام دیا تھا۔ دوسری تیز ترین گیند بھی آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ نے ہی کروائی تھی۔
2010 میں نیوزی لیںڈ کے خلاف ون ڈے میچ ان کی ایک گیند کی رفتار 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر بھی آسٹریلیا کے ہی فاسٹ باؤلر جیف تھامسن ہیں جن کی گیند کی رفتار 160.6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
آسٹریلیا کے موجود فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کو کرکٹ کی تاریخ میں پانچویں تیزترین گیند کروانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ 2015 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 160.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانے میں کامیاب ہوئے تھے۔