بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 19 جنوری کو ختم ہوئی جس کے اگلے ہی روز بھارت کی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گئی۔ بھارتی ٹیم کو دو سیریز کے درمیان صرف 5 روز کا وقفہ ملا اور بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیل لیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے شیڈول کو دیکھا جائے تو ٹیم تقریبا سارا سال ہی کھیلتی ہوئی نظر آتی ہے اور اسی وجہ سے کھلاڑیوں کو آرام بھی دینا پڑتا ہے۔
اس حوالے سے جب ویرات کوہلی سے سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ شیڈول بہت ہی مشکل ہوتا جا رہا ہے اور ہم اس وقت کے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں جب ہم ایک اسٹیڈیم سے میچ کھیل کر سیدھا دوسرے اسٹیڈیم میں اترا کریں گے۔
ویرات کوہلی کو یقین ہے کہ حکام اس معاملے کو دیکھ رہے ہوں گے اور آئندہ شیڈول میں پلیئرز کی مشکل کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔