Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی میزبانی نیوزی لینڈ کے سپرد کی گئی تھی اور اب میچز کے لیے شہروں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 6 فروری سے 7 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کے لیے آکلینڈ، ویلنگٹن، ہیملٹن، تورانگا، ڈنیڈن اور کرائسٹ چرچ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ایڈن پارک آکلینڈ میں 6 فروری کو افتتاحی تقریب اور میچ ہو گا جس کے بعد دیگر شہروں میں میچز منتقل ہو جائیں گے۔ سیمی فائنلز کی میزبانی ہیملٹن اور تورانگا جبکہ فائنل کی میزبانی کرائسٹ چرچ کو دی گئی ہے جو 7 مارچ کو شیڈول ہے۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے سی ای او اینڈری نیلسن کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ ٹورنامنٹ کے تمام 31 میچز بہترین وینیوز پر کرائے جائیں اور میرے خیال میں ہم اس مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اگلے سال ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں 8 ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔