Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیشی کپتان محموداللہ پاکستان میں انتظامات پر مطمئن ہیں۔ محموداللہ نے کہا کہ ٹیم میں سینیئراور جونیئرز کھلاڑیوں کا اچھا کمبینیشن ہے اور سب کی توجہ صرف کھیل پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں واپس آنے کی خوشی ہے، میرے خیال سے پاکستان میں کھیل کے لیے ماحول خوشگوار ہے، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور میں امید کر رہا ہوں کہ ہم پاکستان کو شکست دیں گے۔
شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم کہ نہ ہونے کے سوال پر بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ ہم ابھی بی پی ایل کھیل کر آ رہے ہیں اور ہم نے کافی اچھے نوجوان ٹیم میں شامل کیے ہیں جو اچھی پرفارمنس دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمود اللہ کو یقین ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش آنے جانے سے ٹیم کی پرفارمنس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔