Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کئی مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے مگر وہ ہار ماننے کو تیار نہیں ہیں اور خود کو آل راؤنڈر ہی کہلوانا چاہتے ہیں۔ محمد حفیظ کی خواہش پر پی سی بی نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کا بائیومیکنیک ٹیسٹ 28 جنوری کو لمز یونیورسٹی لاہور میں ہو گا جس کی آئی سی سی منظوری دے چکی ہے۔ محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن گذشتہ برس انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
ایکشن کلیئر ہونے تک محمد حفیظ انٹر نیشنل کرکٹ میں بولنگ نہیں کر سکتے تاہم ڈومیسٹک میچز میں باؤلنگ کے لیے انھیں پی سی بی کی اجازت درکار ہو گی۔ واضح رہے کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن کئی مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے اور ہر مرتبہ انھوں نے ٹیسٹ کلیئر کر کے پھر سے بولنگ شروع کی۔