Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈکوچ اقبال مام نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسپیشل پلان بنا لیا۔ ویمن کرکٹرز کو سیمنٹ کی وکٹ پر پریکٹس کرائی جائے گی۔ کراچی میں ویمن ٹیم کے کیمپ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اقبال امام نے ورلڈکپ کے لیے مجوزہ پلان بتائے۔
انھوں نے کہا کہ ہم یہاں تھوڑی سی تبدیلی لا رہے ہیں، یہاں پر وکٹ پر اتنا باؤنس نہیں ملتا اس لیے ہم سیمنٹ کی وکٹ پر میچز کرائیں گے اس سے کھلاڑیوں کو کافی مدد ملتی ہے اور باؤنسی وکٹس پر کھیلنے کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔
ہیڈکوچ نے ثناء میر کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ثناء ہماری بہت سینیئر پلیئر ہیں، ان کی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت خدمات ہیں، فیصلہ مشکل ضرور تھا لیکن اب جب فیصلہ ہو گیا ہے تو سب ہی اس بات پر متفق ہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہو گی۔