Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شعیب ملک اور محمد حفیظ کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شعیب ملک فروری 2019 کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 2018 میں کھیلا تھا۔
بابر اعظم سے سوال ہو کہ دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ میں مسلسل موقع دیا جائے گا یا پھر احمد شہزاد اور عمر اکمل کی طرح انہیں بھی ایک سیریز کے بعد ڈراپ کر دیا جائے گا؟ جس پر انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچوں میں موقع دیا جائے گا اور آئندہ ماہ پاکستان سپر لیگ میں کارکردگی دیکھنے کے بعد سب سامنے آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاؤں گا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔