وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں ان کا انتخاب نہیں کیا جا رہا اور وہ بھی اپنی سلیکشن کو لے کر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف بھی ان کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔
راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے وہ بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ کامران اکمل کو بنگلہ دیش کیخلاف اسکواڈ میں ضرور شامل کرنا چاہیے تھا، کامران اور عمر کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے تھا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد کامران اکمل نے بھی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔