Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے اور جنرل مینجر کمرشل کیمبل جیمسن نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ پہلے روز آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی وفد نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ اسلام آباد میں میٹنگز کیں۔ دوسرے روز لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے علاوہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان اعلی سطحی میٹنگز ہوئیں۔
آئی سی سی آفیشلز ان دنوں اپنے ممبرز کو اگلے 8 سالہ سائیکل 2023 سے 2031 کے درمیان ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بریف کر رہے ہیں اور یہ دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔ اس عرصے میں مینز کے 8، ویمنز کے 8، مینز انڈر-19 کے 4 اور ویمنز انڈر-19 کے 4 آئی سی سی ایونٹس شامل ہیں۔
پی سی بی نے ان میٹنگز کو بڑا مفید قرار دیا اور آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ان بریفنگز کی روشنی میں پی سی بی حکومتی تعاون سے ایونٹس کی میزبانی کی کوشش کرے گا۔