Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ ہو گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں شمسی توانائی سے چلنے والی گھڑی نصب کر دی گئی ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والی گھڑی دنیا میں پہلی مرتبہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نصب کی گئی اور دوسری لاہور قذافی اسٹیڈیم میں لگائی گئی ہے۔
گھڑی ساز بلال آصف کا کہنا ہے کہ میرے والد نے 80 کی دہائی میں پاکستان کے اسٹیڈیمز میں گھڑیاں لگائیں، اسی کام کو آگے بڑھانے پر بہت زیادہ خوش ہوں۔ بلال آصف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شمسی توانائی سے چلنے والی گھڑی بغیر کسی معاوضے کے نصب کی ہے۔
اس گھڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اگر سورج نہ بھی نکلے تو گھڑی چلتی رہے گی۔ بلال آصف کا کہنا ہے کہ سورج نہ بھی نکلے تو گھڑی 15 دن تک بیک اپ سے چلتی رہے گی جبکہ موسم کی شدت بھی گھڑی پر اثرانداز نہیں ہو گی۔