سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستان اور بھارت کے شائقین کرکٹ کئی موضوعات پر بحت کرتے رہتے ہیں جن میں ایک اہم موضوع بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کا موازنہ شامل ہے۔ بابر اعظم خود اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ کوہلی نے کافی کرکٹ کھیل لی ہے اور میں نے ابھی بہت کرکٹ کھیلنی ہے۔
شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں خواہش ظاہر کی ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ بابر اعظم بھی ویرات کوہلی کی طرح بڑے بیٹسمین بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم کی بات ہوتی ہے تو بابر اعظم مجھے ایک برانڈ لگتے ہیں اور انہیں برانڈ بننا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سخت لہجے میں اس لیے تنقید کرتا ہوں کیونکہ میں چاہتا ہوں بابر بھی کوہلی کی طرح کھیلیں، اس کی طرح فیصلے لیں، اس کی طرح بولیں اور پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر نکلیں۔