زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کرکٹر اینجیلو میتھیوز نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی تو انہیں مہیلا جےوردھنے، کمار سنگاکارا اور رسل آرنلڈ سمیت دیگر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے مبارکباد دی جس پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز کامیابی حاصل کرنے کے بعد اینجیلو میتھیوز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کوشال مینڈس، دننجایا ڈی سلوا اور نروشان ڈکویلا کی کارکردگی کو سراہا جبکہ پانچویں روز شاندار باؤلنگ کرنے پر باؤلرز کو بھی شاباش دی۔
اینجیلو میتھیوز کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 27 جنوری سے ہرارے میں شروع ہو گا۔