Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز کے جیتنے کے بعد اس وقت دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن پرامید ہیں کہ کوہلی الیون دورہ نیوزی لینڈ سے کامیاب ہو کر وطن واپس لوٹے گی۔ لکشمن نے کہا کہ اب صرف باؤلنگ لائن اپ ہی نہیں بلکہ بیٹنگ لائن بھی لمبی ہو گئی ہے، بیٹنگ میں سب کے پاس تجربہ ہے اور یہ کلاسیک بیٹنگ لائن اپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن اپ ہی اصل خطرہ ہو گی، اسی وجہ سے بھارتی ٹیم غیرملکی دوروں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ وی وی ایس لکشمن نے پیشگوئی کی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت ہی کامیاب ہو گا۔