Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان اور ملک کے موجود وزیراعظم عمران خان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو عظیم کرکٹر قرار دے دیا۔ عمران خان ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کے لیے ڈیوس گئے تھے جہاں انہوں نے مختلف انٹرویوز بھی دیئے۔
ایک انٹرویو میں عمران خان سے بین اسٹوکس سے متعلق سوال ہوا جنہوں نے انگلینڈ کو پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے اعتراف کرنا ہو گا کہ میں نے سیاست میں جانے کے بعد بہت کم کرکٹ دیکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کی وجہ سے میں نے کرکٹ نہیں دیکھی لیکن یقیناََ بین اسٹوکس ایک عظیم کرکٹر ہے۔
یاد رہے ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ ٹائی ہو گیا تھا اور اس میں بین اسٹوکس نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 84 رنز اسکور کیے تھے۔ اس کے بعد سپر اوور میں بھی وہ 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔