Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لیںڈ اور سری لنکا کے درمیان 23 جنوری 2015 کو ایک ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا جس میں چھٹی وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بنا تھا جو پانچ سال بھی برقرار ہے۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹیں 93 رنز پر گر چکی تھیں۔ اس کے بعد گرانٹ ایلیٹ اور لیوک رونکی کی جارح مزاج بیٹنگ نے اننگز کا رخ تبدیل کر دیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں *267 رنز بنے جو کہ چھٹی وکٹ کے لیے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج بھی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ اس پارٹنرشپ میں لیوک رونکی کے 99 گیندوں پر *170 اور گرانٹ ایلیٹ کے 96 گیندوں پر *104 رنز شامل تھے۔
دونوں کھلاڑی اننگز کے اختتام تک ناٹ آؤٹ رہے تھے اور کیوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 360 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ ہدف ک تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 252 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
گرانٹ ایلیٹ کا اس پارٹنرشپ کے حوالے سے کہنا ہے کہ نان اسٹرائیکر اینڈ کی طرف سے لیوک رونکی کو کھیلتے دیکھ کر بہت اچھا لگا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا تھا جبکہ میں صرف اِدھر اُدھر کھیل رہا تھا۔