Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیائے کرکٹ میں جب بھی بہترین فیلڈرز کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان میں ساؤتھ افریقہ کے جونٹی رہوڈز کا نام سب سے اوپر نظر آئے گا۔ ان کے کیچز اور رن آؤٹ کی آج بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اگر یہ کہا جائے کہ فیلڈنگ کے شعبے کو جونٹی رہوڈز کے بعد ہی اہمیت ملی تو بے جا نہ ہو گا۔ دنیا کے بہترین فیلڈر کے بھی کئی پسندیدہ فیلڈرز ہیں۔
ایک بھارتی فین نے ٹویٹر پر جونٹی رہوڈز سے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ فیلڈرز کون ہیں؟ جس پر انہوں نے سریش رائنا، کیرون پولارڈ، ہرشل گبز، روندرا جدیجا، مارٹن گپٹل، رکی پونٹنگ اور اے بی ڈویلیئرز کا نام لیا۔
جونٹی رہوڈز نے کسی پاکستانی فیلڈر کو اپنی پسندیدہ فہرست میں شامل نہیں کیا۔ جونٹی رہوڈز نے 1992 سے 2003 تک 52 ٹیسٹ اور 245 ون ڈے میچز میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی۔ وہ کئی ٹیموں کے فیلڈنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔