Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ شاداب خان اب تک پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شاداب خان بطورِ ایمرجنگ کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہوئے۔
انہیں بہترین کارکردگی کے بعد تیسرے ایڈیشن کے لیے گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا۔ گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں شاداب خان کو پلاٹینیم کیٹگری شامل کیا گیا اور انہیں ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا جبکہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
شاداب خان کی اگر تمام پی ایس ایل سیزن کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو پی ایس ایل 2017 میں انہوں نے 8 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور 7 اننگز میں 66 رنز اسکور کیے۔
انہوں نے پی ایس ایل 2018 کے 12 میچوں میں 9 وکٹیں اور 65 رنز بنائے جبکہ گزشتہ سیزن میں 12 میچوں میں 11 وکٹیں اور 9 اننگز میں 44 رنز اسکور کیے۔