Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے پانچویں ایڈیشن کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ گزشتہ روز فرنچائز کے مالک علی نقوی نے پریس کانفرنس میں شاداب خان کو ٹیم کی کمان سونپنے کا اعلان کیا۔
علی نقوی نے کہا کہ شاداب خان بطور ایمرجنگ کرکٹر ہماری ٹیم کا حصہ بنے، اس کے بعد وہ قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور اسٹار بنے۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو کپتانی دینے پر میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں کیونکہ ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک نے کہا کہ ٹیلنٹ کے لیے پی ایس ایل صرف ٹریننگ کا پلیٹ فارم نہیں ہے بلکہ یہاں سے کھلاڑیوں کی بطور کپتان گرومنگ بھی ہو سکتی ہے تا کہ پاکستان کو مستقبل میں فائدہ ہو سکے۔
اس موقع پر شاداب خان نے علی نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے اتنا بڑا موقع دیا ہے، میں آپ میں شکرگزار ہوں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری مرتبہ ٹرافی جتواؤں۔