Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم کمار سنگاکارا کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گی جو کے فروری میں شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے بتایا ہے کہ ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک پاکستان میں میچز کھیلے گی جس کی قیادت کمار سنگاکارا ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معین علی، روی بوپارا اور سمت پٹیل بھی ایم سی سی کی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔
وسیم خان نے بتایا کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، ایک میچ پاکستان شاہینز کے خلاف ہو گا جس میں ہمارے نوجوان کھلاڑی شامل ہوں گے جبکہ دوسرا میچ نادردن کے خلاف کھیلا جائے جو کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی چیمپئن ٹیم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دو میچز ایچی سن کالج میں کھیلے جائیں گے جس میں سے ایک میچ لاہور قلندرز اور دوسرا میچ ملتان سلطانز کے خلاف ہو گا۔