Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتھک محنت کی بدولت ملک سے سیکیورٹی خدشات کے بادل چھٹنے لگے۔ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے بھی پاکستان کے حق میں آواز بلند کر دی۔ دورہ پاکستان کرنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا، ہمیں بہترین سیکورٹی فراہم کی گئی اور پاکستان میں جتنے دن بھی گزارے بہت محبت ملی۔
مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے پر مایوسی ہوئی، سیریز کے نتائج پر افسوس ضرور ہے مگر امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔
محمود اللہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلاشبہ فاسٹ بولرز کی فیکٹری ہے، حسنین اور حارث رؤف زبردست فاسٹ بولرز ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تین حصوں پر مشتمل ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز مکمل کر کے واپس اپنے وطن لوٹ گئی ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز اور واحد ایک روزہ میچ کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔