Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹیں خریدنی ہیں تو آج سے لائن میں لگ جائیں۔ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی۔ ملک بھر کے 38 شہروں میں پی ایس ایل کے ٹکٹس فروخت کیے جا رہے ہیں۔ نجی کوریئر کمپنی کی 100 سے زائد برانچز پر پی ایس ایل کے ٹکٹس دستیاب ہیں۔
کراچی کی 26 برانچز میں ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہیں۔ ٹکٹس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔
کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کو بھی یکم فروری سے ٹکٹس ملنا شروع ہو جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی اور پاکستان کے چار شہروں میں میچز کھیلے جائیں گے۔