Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر رومان رئیس کو ایونٹ کے بعد انجری مسائل نے گھیر لیا تھا جس کے باعث وہ قومی ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے تھے۔ رومان رئیس پاکستان سپر لیگ کے ذریعے پھر سے ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔
رومان رئیس نے کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، بدقسمتی سے 2018 سے فٹنس مسائل سے دوچار رہا ہوں مگر اب میرے پاس پرفارمنس دکھا کر پاکستان ٹیم میں واپسی کا زبردست موقع ہے۔
فاسٹ بولر نے بتایا کہ انھوں نے فٹنس مسائل سے مکمل طور پر نجات حاصل کر لی ہے، اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ابھی توجہ صرف اور صرف پی ایس ایل فائیو پر مرکوز ہے۔