پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں تینوں فارمیٹس میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور دنیا بھر سے داد بھی وصول کر رہے ہیں۔ دنیا کے مایہ ناز سابق بیٹسمین رکی پونٹنگ بھی ان کے گن گانے لگے ہیں۔
ایک ٹویٹر صارف نے رکی پونٹنگ سے سوال کیا کہ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز جس طرح بری کارکردگی دکھائی اس کے مقابلے میں آپ کو آسٹریلیا میں بابر اعظم کی کارکردگی کیسی لگی؟
رکی پونٹنگ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم نے بہت متاثر کیا تھا، ان میں بہت ساری خوبیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان میں دنیا کا ایک بہترین بیٹسمین بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم پہلے، ون ڈے میں تیسری اور ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔