Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کو جو خطرات وہ بھی ٹل گئے۔
پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون پوزیشن بچانے کے لیے جیت درکار تھی، شکست کی صورت میں پہلی پوزیشن ہاتھ سے نکل جاتی، میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار رہی۔
رینکنگ میں پاکستان کے 270 پوائنٹس برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست کی صورت میں آسٹریلیا نمبرون پوزیشن سنبھال لیتا۔
پاکستان کو نمبرون رینکنگ برقرار رکھنے کے لیے آنے والی سیریز میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ گرین شرٹس گزشتہ دو سال سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی حکمرانی کو خطرات لاحق ہو گئے تھے۔