Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئندہ ماہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا تین رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سیکیورٹی وفد کراچی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کم از کم تین میچز دیکھے گا۔ ساؤتھ افریقہ کے سیکیورٹی وفد کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز کے لیے لاہور آنا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں مصروفیات کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آ سکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے بات چیت فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ امکان ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز مارچ کے آخری ہفتے میں شیڈول کی جائے گی۔
ذرائع سے خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ساؤتھ افریقہ کو تجویز دی ہے کہ بھارت کا دورہ مکمل کر کے ان کی ٹیم دبئی میں کچھ دن قیام کرے اور پھر تین میچوں کیلئے پاکستان آ جائے۔