Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے سیریز جیتنا بہت اہم تھا۔ انہوں نے کہا ورلڈکپ کے لیے ابھی بہت وقت ہے، آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ذہن میں رکھ کر ٹیم کمبی نیشن تیار کر رہے ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈکپ کی ٹیم تیار کرنے کیلئے پی ایس ایل بہت اہم ہے، آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈ ہیں اور ہماری ٹیم میں پاؤر ہٹرز کی کمی ہے، پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں گے، دیکھنا ہو گا کھلاڑی کس طرح پرفارم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی بھی ضرورت ہو گی۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ گزشتہ دو ایڈیشنز میں اندازا ہوا ہے کہ ہمارے نئے بیٹسمین اسپنرز کو زیادہ اچھا نہیں کھیل رہے اور آسٹریلیا میں بھی ٹیمیں دو اسپنرز کیساتھ میدان میں اترتی ہیں۔
ہیڈکوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد دو ماہ کا وقت ہو گا جس دوران سب کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور ٹیم کا کمبی نیشن تیار کریں گے۔