Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر عمر گل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عمر گل کی قومی ٹیم کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔
فاسٹ بولر عمر گل نے 2009 میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین اوورز میں 6 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جو کہ اس وقت ایک ورلڈ ریکارڈ تھا۔
سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔
عمر گل نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کی اور انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں تبدیلی واضح ہے، یہاں ملک کی خدمت کرنے والے کرکٹرز کو نوازا جانا خوش آئند ہے، ان اقدامات سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ نوجوانوں میں ملک کی خدمت کا جذبہ بڑھتا ہے۔