Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

امریکا کے لیجنڈری باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ اپنی بیٹی اور تین ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے ہلاک ہو گئے۔ کوبی برائنٹ کا ہیلی کاپٹر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوا۔ کوبی برائنٹ کی موت پر کئی کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کوبی برائنٹ کی موت کی خبر ان کیلئے بہت افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوبی برائنٹ سے ان کے بچپن کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ روہت شرما نے کہا کہ کوبی برائنٹ بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے، یہ دن کھیل کی دنیا میں ایک افسوسناک دن ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے بھی اس خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردی کوبی برائنٹ کے گھر والوں کے ساتھ ہے۔
وقار یونس نے اس حوالے سے کہا کہ باسکٹ بال کے کھیل نے ایک لیجنڈ کو کھو دیا، کوبی برائنٹ کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ سری لنکا کے اینجیلو میتھوز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ صبح اٹھا تو کوبی اور ان کی بیٹی گیانا کی موت کی خبر سنی، میری دعائیں ہلاک ہونے والے افراد اور ان کے گھر والوں کیساتھ ہیں۔
ڈیرن سیمی نے لکھا کہ ہیروز آتے جاتے رہتے ہیں لیکن لیجنڈ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، ورندر سہواگ اور کئی کرکٹرز نے کوبی برائنٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔