Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہو گیا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 66 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور پاکستان کی کامیابی میں اہم کرداد ادا کیا تھا۔
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں کامیابی بطور کپتان بابر اعظم کی سیریز میں پہلی کامیابی تھی اور قومی ٹیم کے کپتان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
مختصر فارمیٹ میں یہ چوتھا موقع تھا جب بابر اعظم کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی کے وہ بعد دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں جنہیں زیادہ بار اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ویرات کوہلی نے 38 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر پانچ سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔ بابر اعظم نے اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی ہیں۔ اس فہرست میں تین مین آف دی سیریز ایوارڈز کیساتھ تیسرا نمبر گلین میکسویل کا ہے۔ محمد حفیظ چوتھے اور شاہد آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 3-3 مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔