Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مارلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے خلاف ون ڈے میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ناردرن ٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم نے بھی ایم سی سی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا ہے۔
پاکستان شاہینز کی 12 رکنی ٹیم میں نوجوان بیٹسمین ذیشان ملک کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے قائد اعظم ٹرافی 20-2019 میں 52 کی شاندار اوسط سے 780 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم میں 11 وہی کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے ایمرجنگ ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور سعود شکیل کی قیادت میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان شاہینز ٹیم: سعود شکیل (کپتان)، عاکف جاوید، حیدر علی، حسن محسن، عمران رفیق، محمد محسن، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سیف بدر، ثمین گل، عمر خان اور ذیشان ملک۔
ناردرن ٹیم: روحیل نذیر، (کپتان-وکٹ کیپر)، فیضان ریاض (نائب کپتان)، علی عمران، حیدر علی، مبشر خان، موسیٰ خان، نعمان علی، سرمد بھٹی، شہزاد اعظم، شیراز خان، زید عالم اور ذیشان ملک۔
ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں ایک ون ڈے میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ایم سی سی کے خلاف ہونے والے میچز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔