Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا ترانہ "تیار ہیں" آج رات 8 بج کر 55 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔ پی ایس ایل فائیو کا یہ ترانہ پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کیا جائے گا۔ یہ ترانہ "تیار ہیں" کے عنوان سے اس لیے تیار کیا گیا ہے کیونکہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔
پی ایس ایل 2020 کے آفیشل ترانے میں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم علی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ اس ترانے کی ہدایتکاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان اور کمال خان نے کی ہے۔
پی ایس ایل فائیو کے ترانے کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ترانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹرز بابر اعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کو دیکھا جا سکے گا۔
علی عظمت کا کہنا ہے کہ باصلاحیت فنکاروں کے ہمراہ پی ایس ایل 2020 کے ترانے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں پی ایس ایل فائیو میں تمام اسٹیڈیمز میچز کے دوران شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے ہوں۔