Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر بتول فاطمہ نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کی اور انہوں نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ثناء میر کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ بتول فاطمہ نے کہا کہ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے، ایسا کیسے ممکن ہے کہ تجربہ کار ویمن کرکٹر کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا جائے۔
انہوں نے ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی سربراہ عروج ممتاز پر الزام عائد کیا کہ وہ ثناء میر سے حسد کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ثناء میر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے لیے مختلف بہانے گھڑے جا رہے ہیں کہ انہوں نے ڈومیسٹک میں پرفارم نہیں کیا، وہ نئے گیند سے باؤلنگ نہیں کر سکتیں یا پھر انہوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لیا۔