Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شعیب اختر کے بعد پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر رانا نوید الحسن نے بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین ورندر سہواگ پر زور دار وار کیا ہے۔ رانا نوید الحسن نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم سہواگ کا دماغ کس طرح کام کرتا ہے، ہم کسی ٹیم کی کارکردگی پر ان کی تعریف کرتے ہیں اور یہ اس لیے نہیں کرتے کہ ان کے چینلز سے معاہدہ حاصل کر سکے، ہمارے پاس پہلے ہی کافی دولت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار جب میں سہواگ کے ماتحت ٹورنامنٹ کھیلا اور اس کی کپتانی سے لطف اندوز ہوا اور اس کی تعریف کی تو اس سے بھی اسے غلط فہمی ہوئی۔
سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ اس نوعیت کا آدمی ہے جس کو عزت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ وہ احمقانہ شخص کی طرح باتیں شروع کر دیتا ہے۔
رانا نوید الحسن نے مزید کہا کہ میرے خیال میں سہواگ کے لیے سب سے بہتر ہے کہ وہ اپنا منہ بند رکھے کیونکہ جب وہ بولتا ہے تو فضول باتیں کرتا ہے۔