Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹ آفیسر (سی ای او) وسیم خان سے منسوب ایک بیان گردش کر رہا تھا جس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اگر ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ کے لیے بھارتی ٹیم رواں سال پاکستان نہ آئی تو ہماری ٹیم بھی اگلے سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی۔
وسیم خان نے خود سے منسوب اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، پاکستان آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں شرکت کرے گا اور پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کھیلنے کے لیے بھارت بھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں جو بات کہنا چاہتا تھا وہ سیکیورٹی مسائل اور ویزہ حصول سے متعلق تھی لیکن ہم پرامید ہیں کہ اس وقت تک معاملات بہتر ہو جائیں گے۔
ایشیاء کپ کی میزبانی سے متعلق پی سی بی کے سی ای او نے کہا کہ ہم رواں سال شیڈول ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان میں ہی کرنا چاہتے ہیں لیکن اس معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل فیصلہ کرے گی کہ بھارت کے میچز کا کیا جائے۔