Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سال 2020 اپنے ساتھ کئی بڑے ایونٹ لے کر آیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتھ ساتھ ایشیاء کپ بھی اسی سال شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے مگر بھارت نے اپنا روایتی ڈھنگ نہیں بدلا اور بالآخر ایشیاء کپ کے رنگ میں بھنگ ڈال ہی دیا۔ ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہو پایا کہ ایشیاء کپ کہاں منعقد کیا جائے گا۔
ایشیاء کپ اگر پاکستان میں منعقد ہو گا تو بھارت کو پاکستان آنے پر خدشات ہوں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کی جانب سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا گیا کہ ایشیاء کپ کا انعقاد اگر پاکستان میں کیا جائے گا تو بھارتی کرکٹ ٹیم ایونٹ سے رخصتی اختیار کر لے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر ایشیاء کپ کھیلنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پی سی بی ایشیاء کپ پاکستان میں ہی منعقد کراتا ہے یا بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کسی نیوٹرل وینیو کا انتخاب کیا جائے گا۔