Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جیفری شاہ نے پاکستان کی ویمن ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیفری شا نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان ویمن کا آسٹریلیا میں قیام عمدہ رہے۔
انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں خواتین کرکٹ کے لیے یہ ایک بڑا سال ہو گا، میلبرن میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کرانے کا مقصد فینز کا ریکارڈ توڑنا ہے۔ یاد رہے فیفا ویمنز ورلڈکپ فائنل میں 90 ہزار 185 فینز کا ریکارڈ ہے۔
اس موقع پر ان سے آسٹریلیا کی مینز ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق بھی سوالات ہوئے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ آسٹریلوی بورڈ نے کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اس حوالے سے اسلام آباد میں پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا سے بات ہوئی تھی، اس سلسلے میں پاکستان سپر لیگ اس میں اہم کردار ادا کرے گی، پی ایس ایل میں آسٹریلوی پلیئرز بھی آئیں گے جس سے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔