پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ہمیشہ کی طرح متوازن ہے اور اس مرتبہ بھی زبردست پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔ علی نقوی نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیم کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ انھوں نے شائقین کو خوشخبری سنائی کہ ڈیل اسٹین سمیت تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان کھیلنے آئیں گے۔ مصباح الحق سے متعلق علی نقوی نے کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیم سے پہلے ہی مصباح الحق کا تقرر کر لیا تھا، ہم ان کی کرکٹنگ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک نے مکمل طور پر پی ایس ایل پاکستان میں ہونے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے تھے پی ایس ایل پاکستان میں کرانا ممکن نہیں مگر اب ایسا ہونے جا رہا ہے۔