Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز میں 45.42 کی اوسط سے 318 رنز بنائے اور 22 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ بین اسٹوکس سیریز میں انگلینڈ کے دوسرے کامیاب بیٹسمین اور تیسرے بہترین بولر رہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں 12 کیچز بھی پکڑے اور اس طرح وہ غیرملکی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے انگلش کرکٹر بن گئے۔ شاندار کارکردگی کی بدولت بین اسٹوکس کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ملکی ٹیسٹ سیریز میں زیادہ کیچز پکڑنے کی بات کریں تو یہ اعزاز سر ایلسٹر کُک کو حاصل ہے جنہوں نے 2018 میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 13 کیچز پکڑے تھے۔