Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شرجیل خان 2017 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے جب ان پر پابندی عائد کی گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق ہیڈکوچ ڈین جونز اس مرتبہ کراچی کنگز کی جانب سے ہی ہیڈکوچ کی خدمات انجام دیں گے۔
ڈین جونز شرجیل خان کو کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل کر کے بہت مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو منتخب کرنے میں کوئی خطرہ نہیں ہے، میں شرجیل خان کے ساتھ کام کر چکا ہوں اور وہ بہت باصلاحیت بیٹسمین ہیں۔
ڈین جونز کا کہنا ہے مجھے امید ہے شرجیل خان پی ایس ایل میں بہترین انداز میں واپسی کریں گے اور پاکستان ٹیم میں دوبارہ جگہ بنائیں گے۔ اوپننگ بیٹسمین پاکستان ٹیم کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔