Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم نے انڈر-19 ورلڈکپ کے گروپ میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف بھی چھوٹے شاہینوں کی کارکردگی مثبت رہی تھی۔ قومی ٹیم کے بولرز نے 106 رنز پر بنگلہ دیش کے 9 کھلاڑی آوٹ کر دیئے تھے۔ گروپ مرحلے کے بعد ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔
کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہے جو کہ قومی ٹیم کے لیے ایک مشکل امتحان ہو گا کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ چار ون ڈے میچوں میں افغانستان نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے آخری ون ڈے میچ ایشیاء کپ 2019 میں کھیلا گیا تھا جہاں افغانستان نے باآسانی پاکستان کو شکست دی تھی۔ قومی انڈر-19 ٹیم نے افغانستان کو آخری مرتبہ ورلڈکپ 2016 میں شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
بھارتی انڈر-19 ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔