Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر ساؤتھ افریقہ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اسٹورٹ براڈ کو ساؤتھ افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر نامناسب جملے کسنے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا اور انہیں ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا جو کہ ان کا دوسرا منفی پوائنٹ ہے۔
انہوں نے 2018 میں بھارت کیخلاف وکٹ کیپر بلے باز ریشب پانٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد میدان سے باہر جانے کا اشارہ کیا تھا جس کے بعد ان پر جرمانہ کیا گیا اور ایک منفی پوائنٹ دیا گیا تھا۔ اسٹورٹ براڈ نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد مزید سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
یاد رہے انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز میں پہلے کگیسو رباڈا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی لگائی گئی اور ورنن فلینڈر پر بھی ان کے آخری ٹیسٹ میں جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔