Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں سیزن میں میلبرن اسٹارز کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بی بی ایل کے جاری سیزن کی بہترین ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد حارث رؤف نے دوبارہ میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا ہے۔
حارث رؤف بی بی ایل کے سات میچز میں ابھی تک 16 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ بی بی ایل 20-2019 کی بہترین ٹیم میں دیگر جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، جوناتھن ویلز، مچل مارش، راشد خان، ڈینیئل سیمز، پیٹر سڈل اور نیتھن ایلس شامل ہیں۔ بی بی ایل کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہو گا۔