Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد وہ دوبارہ آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور ٹیم کے ہمراہ پلے آف مرحلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ میلبرن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل نے حارث رؤف کی تعریفوں کے پُل بنادھ دیئے ہیں۔
گلین میکسویل نے کہا ہے کہ حارث رؤف ایک سپراسٹار ہے اور وہ کیا کر سکتا ہے اس کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی صلاحیتوں کے مطابق اس سے کارکردگی نہیں لے سکے، زبان کی معمولی رکاوٹ کی وجہ سے کچھ چیزیں رہ جاتی ہیں لیکن اس نے پھر بھی حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
میلبرن اسٹارز کے کپتان نے کہا کہ حارث تفریح کی ایک مشین ہے اور لوگ اسے دیکھنے کے لیے آنا پسند کرتے ہیں۔ گلین میکسویل نے کہا کہ حارث رؤف کی کلب کرکٹ سے پاکستان ٹیم تک آنے کی کہانی بہت شاندار ہے۔