Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی، باؤلنگ کنسلٹنٹ سعید اجمل اور فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے ریڈیو پاکستان کے دورے کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ شاداب خان صرف ہمارے کپتان نہیں ہیں بلکہ ہماری ٹیم کے اہم باؤلر بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شاداب خان کی پرفارمنس میں بہتری آ رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ پی ایس ایل فائیو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر علی نقوی نے کہا کہ ہم ایک فیملی کی طرح ہیں اس لیے ہم خود "ائیسلو فیملی" کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہماری اپنی لیگ ہے جو پہلی مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں ہونے جا رہی ہے، یہ اس لیگ کو خوش آمدید کہنے کا وقت ہے اور سب کو اسٹیڈیمز جا کر اس کا جشن منانا چاہیئے۔