Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی پہلی پوزیشن پر خطرے کے بادل منڈلا رہے تھے۔ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 0-2 سے فتح حاصل کر کے اپنی پوزیشن برقرار لیکن ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے پاکستان کی پہلی پوزیشن پر دوبارہ تلوار لٹکنے لگی ہے۔
ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 16 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اگر ساؤتھ افریقہ کو 0-3 سے شکست دی تو پاکستان اپنی پوزیشن سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔
کلین سویپ کامیابی کی صورت میں انگلینڈ کے ریٹنگ پوائنٹس 271 ہو جائیں گے جبکہ پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 270 ہیں۔ اگر ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے ایک میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان کی پہلی پوزیشن بچ سکتی ہے۔