Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل فائیو میں اعزاز کے دفاع کے لیے پرجوش ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں پرفارم کر کے ٹیم میں پھر سے واپسی کی کوشش کروں گا۔ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے پی ایس ایل میں اوپر نمبرز پر بیٹنگ کی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلے بھی پی ایس ایل میں اوپر نمبرز پر بیٹنگ کرتا رہا ہوں اور اس پی ایس ایل میں بھی یہی پلان ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ کوئی پلیئر جب ٹیم سے باہر ہوتا ہے تو ہر ڈومیسٹک ایونٹ اس کے لیے اہم ہوتا ہے اور میرے لیے بھی پی ایس ایل اہم ہے۔
کپتان کی حیثیت سے واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ جب وہ ٹیم میں آئے تھے تو بحیثیت کھلاڑی آئے تھے اور اب بھی یہی خواہش ہے۔