Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فائیو میں اعزاز کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ٹیم کے ہیڈکوچ معین خان نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم اعزاز کا دفاع کر رہی ہے اس لیے ہم سے امیدیں وابستہ ہیں اور کوشش ہو گی کہ اپنی کارکردگی دہرائیں۔
معین خان نے کہا کہ تمام ٹیموں کی طرح ہماری ٹیم بھی متوازن ہے اس لیے پلئینگ الیون بنانے میں مشکل ہو سکتی ہے مگر ہمارے پاس سرفراز احمد کے ساتھ اچھے نام بھی موجود ہیں جن کی مشاورت سے بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بڑا اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد جب تک کرکٹ کھیلتے رہیں گے وہی ہمارے کپتان رہیں گے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ قومی ٹیم میں ہیں یا نہیں۔