Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کی ہمیشہ سے ہی بھارت کے خلاف کارکردگی اچھی رہی ہے اور ایک مرتبہ پھر وہ بھارت کے خلاف زبردست پرفارمنس کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آج روانہ ہو گی۔
اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ صرف بھارت ہی نہیں وہ تمام ٹیموں کے خلاف اچھا کھیل پیش کر کے ٹیم کو جتوانے کی کوشش کریں گی۔
آل راؤنڈر کے مطابق بگ بیش لیگ کے دوران انھیں آسٹریلیا کی کنڈیشنز سمجھنے میں کافی مدد ملی اور اب اس تجربے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی استعمال کرنے اور دیگر پلیئرز کو منتقل کرنے کوشش کریں گی۔
پاکستان ویمن ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ بھارت کے خلاف لیگ مرحلے میں تو میچز شیڈول نہیں تاہم ناک آؤٹ میچز میں آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔