Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے جب سے دو عہدے سنبھالے ہیں وہ کافی تنقید کی زد میں ہیں لیکن قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے مصباح الحق کی حمایت کر دی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم آہستہ آہستہ ٹریک پر آ رہی ہے، ٹیمیں کچھ دنوں یا کچھ مہینوں میں نہیں بنا کرتیں، ہمیں مصباح الحق کو وقت دینا چاہیے۔
سینیئر کھلاڑیوں کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ شکست کے بعد سارا ملبہ سینیئرز پر ڈال دیا جاتا ہے جب ہم کھیلا کرتے تھے تب بھی یہی کہا جاتا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں کی ٹیم کو ضرورت نہیں۔
انہوں نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ یونس خان نے ایک سوال پر کہا کہ مجھے نہیں معلوم پی سی بی کو میرا مزاج کیوں ٹھیک نہیں لگتا، میں ان کرکٹرز میں سے نہیں جو پیسے کے پیچھے بھاگتے ہیں۔