Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی جانب سے ملنے والی سکیورٹی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظم الحسن نے کہا کہ پاکستان سے اس سے بہتر سیکیورٹی کا مطالبہ نہیں کر سکتے جو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دی گئی۔
نظم الحسن نے تصدیق کی کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ہر حال میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے کسی کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف ممبر کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیسٹ سیریز کے لیے دورہ پاکستان سے انکار کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ نظم الحسن نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم کی کارکردگی پر یقین کرنا بہت مشکل ہے، ہماری ٹیم نے سیریز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔